MIKTA کے ٹرم چئیرمین کے دور میں عالمی صحت، مؤثر نقل مکانی اورغذائی تحفظ پر زور دیا گیا : چاوش اولو

بین البراعظمی غیر رسمی مشاورت اور رابطہ کاری پلیٹ فارم MIKTA کے وزرائے خارجہ کا 23 واں اجلاس ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوا

1953871
MIKTA کے ٹرم چئیرمین کے دور میں عالمی صحت، مؤثر نقل مکانی اورغذائی تحفظ پر زور دیا گیا : چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو   نے کہا کہ MIKTA (میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ترکیہ اور آسٹریلیا) کے ٹرم چئیرمین  کے دوران ترکیہ کی ترجیح عالمی صحت، مؤثر نقل مکانی کا انتظام اور غذائی تحفظ ہے۔

بین البراعظمی غیر رسمی مشاورت اور رابطہ کاری پلیٹ فارم MIKTA کے وزرائے خارجہ کا 23 واں اجلاس ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوا۔

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو ، میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ، انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو  مارسودی، آسٹریلیا کے وزیر خارجہ  پینی وونگ  اور جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ Lee Dohoon نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے  چاوش اولو  نے 6 فروری کو  قہرامان ماراش میں آنے والے زلزلوں کے بعد MIKTA کے اراکین کی امداد  کا شکریہ ادا کیا، اور 7 فروری کو شائع ہونے والے تنظیم کے مشترکہ بیان کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

MIKTA کی مدت صدارت کے بارے میں، چاوش اولو  نے کہا کہ آج ٹرم چئیرمین کے اختیارات انڈونیشیا کے حوالے کر رہے ہیں۔ ہمارے ملک کے ٹرم چئیرمین کے دوران  عالمی صحت، مؤثر نقل مکانی کا انتظام اور خوراک کا تحفظ ہماری  ترجیحات میں شامل  تھیں۔

انہوں نے کہا کہ  22 جولائی کو ترکیہ اور اقوام متحدہ  کی کوششوں کے نتیجے میں  استنبول کے غلہ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے جو  عالمی غذائی بحران کو ختم کرنے کے لیے ایک انتہائی اہم ذریعہ ہے۔

 چاووش اولو نے کہا کہ گزشتہ سال، ترکیہ کے ٹرم چئیرمین  کی حیثیت سے  MIKTA کی جانب سے انہوں نے  پاکستان اور بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں سے خطاب کیا اور کہا کہ انہوں نے (روہنگیا کو) انسانی امداد فراہم کی۔

چاوش اولو نے  کہا کہ  MIKTA کے تمام اراکین ترقی اور انسانی امداد میں بہت اہم کردار ادا  کررہے ہیں ، اور کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ MIKTA اپنے تجربے اور صلاحیت کی بنیاد پر اپنی مشترکہ سرگرمیوں کو  مزید فروغ دے گا۔



متعللقہ خبریں