ترکیہ خفیہ ایجنسی کا عراق میں آپریشن،پی کے کے کا اہم دہشتگرد گرفتار

بتایا گیا ہےکہ  ساٹھ حفاظتی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث پی کےکے کے دہشتگرد رمضان گونیش کو عراقی شہر سلیمانیہ سے گرفتار کرتے ہوئے ترکیہ لایا گیا ہے

1952619
ترکیہ خفیہ ایجنسی کا عراق میں آپریشن،پی کے کے کا اہم دہشتگرد گرفتار

 ترک خفیہ ایجنسی  کے سرحد پار آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔

 بتایا گیا ہےکہ  ساٹھ حفاظتی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث پی کےکے کے دہشتگرد رمضان گونیش کو عراقی شہر سلیمانیہ سے گرفتار کرتے ہوئے ترکیہ لایا گیا ہے۔

 رمضان گونیش کی  عرفیت سوریش بتائی گئی ہے  جس نے  سال 2011-2017 کے درمیان پی کےکے کی طرف سے  ترک ضلع حقاری میں تخریب کاری کے بارہ واقعات کیے تھے ۔یہ دہشتگرد 57  فوجیوں ،ایک پولیس اہلکار اور دو چوکی داروں سمیت ساٹھ افراد کی شہادت کا ذمے دار تھا۔

 ترک خفیہ ایجنسی کو رمضان گونیش کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ سلیمانیہ میں روپوش ہے جسے ایک سال کے تعاقب کے بعد گرفتار کرتے ہوئے ترکیہ لایا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں