ایک سال کے اندر اندر تمام زلزلہ متاثرن کو آباد کردیں گے: صدر ایردوان

صدر ایردوان عثمانیہ کے بعد غازی انتپ کے  علاقے نور داع اور اصلاحیے کا دورہ کریں گے جہاں وہ  زلزلہ متاثرین سے ملاقات کریں گے اور زلزلے کے بعد شروع کردہ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے

1949539
ایک سال کے اندر اندر تمام زلزلہ متاثرن کو آباد کردیں گے: صدر ایردوان
bahceli-erdogan osmaniye'de.jpg
bahceli-erdogan osmaniye'de.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ایک سال کے اندر اندر زلزلے سے متاثر ہونے والے شہروں کی طرح دیہاتوں کو بھی  نئے  سرے سے   آباد کردیا جائے گا۔

انقرہ ا ایسن بوعا ہوائی اڈے سے خطے کی طرف روانہ ہوتے ہوئے، ایردوان کے ساتھ نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کے چیئرمین  دولے باہچے لی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

صدر ایردوان عثمانیہ کے بعد غازی انتپ کے  علاقے نور داع اور اصلاحیے کا دورہ کریں گے جہاں وہ  زلزلہ متاثرین سے ملاقات کریں گے اور زلزلے کے بعد شروع کردہ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ماہرین نے  کہا کہ 6 فروری کو آنے والا زلزلہ دنیا میں زمین پر آنے والا سب سے شدید زلزلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے ملک کو قدرتی آفات کا سامنا کر نا پڑہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ زخموں کو مندمل کرنے کے لیے تمام ذرائع کو متحرک کر رہے ہیں، ایردوان نے کہا کہ انھوں نے زلزلہ متاثرین کی کھانے پینے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں، اور ہلال احمر تقریباً 2.5 ملین افراد کو روزانہ خوراک تقسیم کر رہی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  ملبہ ہٹانے کے کام کے ساتھ ساتھ کنٹینرز کی جگہ کا کام جاری ہے، ایردوان نے کہا کہ 865 ہزار شہریوں کو خیموں میں اور 23 ہزار 500 شہریوں کو کنٹینرز میں بسایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے  مستقل رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ امید ہے، ایک سال کے اندر اندر  ہم یہ مستقل رہائش گاہیں بنائیں گے اور اپنے شہریوں کو آباد کریں گے۔ مارچ میں، ہم گھروں کی تعمیر شروع کریں گے تاکہ کل 270 ہزار شہریوں کو گھر کا مالک بنایا جا سکے۔ اگرچہ اس زلزلے میں جان بحق ہونے والے افراد  کی واپسی ممکن نہیں ہے لیکن ہماری ریاست اس قابل ہے کہ کہ وہ تباہ شدہ مکانات تعمیر کرتے ہوءے متاثرہ افراد  کو دے۔

صدر ایردوان  نے  نیشنلسٹ  موومنٹ پارٹی کے چئیر مین   دولت باہیچے  لی کے ہمراہ عثمانیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔



متعللقہ خبریں