امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا ترکیہ کو امدادی پیغام
سلیوان نے اپنی ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ ہمیں ترکیہ اور شام میں پہلے سے تباہ شدہ علاقوں کو متاثر کرنے والے زلزلے کی خبروں سے گہری تشویش ہوئی ہے
1949123

امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ ترکیہ اور شام کو متاثر کرنے والے حطائے میں 6.4 شدت کے زلزلے کے لیے ان کا ملک تعاون جاری رکھے گا۔
سلیوان نے اپنی ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ ہمیں ترکیہ اور شام میں پہلے سے تباہ شدہ علاقوں کو متاثر کرنے والے زلزلے کی خبروں سے گہری تشویش ہوئی ہے۔
سلیوان نے کہا کہ امریکہ زلزلے سے متاثرہ ممالک کی امداد کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ 20 فروری کوحطائے کے علاقے دفنے میں ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بج کر چار منٹ پر 6٫4 اور بعد میں 5.8 کی شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ زلزلوں کے یہ جھٹکے شام، اردن، عراق، فلسطین، اسرائیل اور مصر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔