ترکیہ کی آٹو موبائل کی کل پیدواراور برآمدات میں اضافہ
آٹو موٹیو انڈسٹری ایسوسی ایشن نے جنوری 2023 کے لیے پیداوار اور برآمد کے اعداد و شمار اور مارکیٹ ڈیٹا کا اعلان کیا ہے
سال کے پہلے مہینے میں ترکیہ کی آٹو موٹیو انڈسٹری کی کل پیداوار میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی مقدار 111 ہزار 837 یونٹس رہی ہے۔
آٹو موٹیو انڈسٹری ایسوسی ایشن نے جنوری 2023 کے لیے پیداوار اور برآمد کے اعداد و شمار اور مارکیٹ ڈیٹا کا اعلان کیا ہے۔
ان اعدادو شمار کے مطابق جنوری میں کل پیداوار گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 24 فیصد بڑھ کر 111 ہزار 837 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ گاڑیوں کی پیداوار 48 فیصد اضافے سے 70 ہزار 723 یونٹس تک پہنچ گئی۔ ٹریکٹر کی پیداوار کے ساتھ مجموعی پیداوار 116,730 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
جنوری میں کل مارکیٹ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 35 فیصد بڑھ کر 53 ہزار 509 یونٹس رہی۔ جنوری میں آٹو موبائل مارکیٹ 29 فیصد بڑھ کر 37 ہزار 288 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 10 سالوں کی اوسط پر نظر ڈالیں تو جنوری 2022 میں کل مارکیٹ میں 55 فیصد، آٹوموبائل مارکیٹ میں 51 فیصد، ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مارکیٹ میں 67 فیصد اور ہیوی کمرشل گاڑیوں کی مارکیٹ میں 67 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری میں آٹوموبائل مارکیٹ میں مقامی گاڑیوں کا حصہ 31 فیصد تھا جبکہ ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مارکیٹ میں مقامی گاڑیوں کا حصہ 44 فیصد رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں گاڑیوں کی برآمدات میں 2022 کے اسی مہینے کے مقابلے میں یونٹ کی بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 79 ہزار 381 یونٹس رہی۔ دوسری جانب گاڑیوں کی برآمدات 46 فیصد اضافے کے ساتھ 51,122 یونٹس تک پہنچ گئی ہیں۔
ترک برآمد کنندگان اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں گاڑیوں کی صنعت کی برآمدات مجموعی برآمدات میں 14 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: ایردوان۔گاشی ملاقات
بند کمرے کی ملاقات میں ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتولمش نے بھی شرکت کی