شامی مہاجرین رضاکارانہ شکل میں وطن واپس جا رہے ہیں: آقار

زلزلے میں اپنے کنبوں اور قیام کی جگہوں سے محروم ہونے والے شامی یک طرفہ اور رضاکارانہ شکل میں اپنے ملک واپس جا رہے ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

1948260
شامی مہاجرین رضاکارانہ شکل میں وطن واپس جا رہے ہیں: آقار

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلے کے بعد 10 ہزار 633 شامی مہاجرین رضا کارانہ شکل میں اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر کے ہمراہ زمین اور فضاء سے سرحدی پٹی کا جائزہ لیا اور سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا۔

آقار سب سے پہلے یائیلاداع سرحدی چوکی پر پہنچے اور سرحدی چوکی  کے کسٹم سکیورٹی حکام سے  شامی مہاجرین  کے دخول سے متعلقہ دعووں کے بارے میں پوچھا۔ جواب میں سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ  یہاں سے کوئی دخول نہیں ہوا۔ اس کے بالکل برعکس جن شامی مہاجرین کی قیام کی جگہیں زلزلے سے متاثر ہوئی ہیں وہ یک طرفہ شکل میں واپس جا رہے ہیں۔

حکام سے معلومات حاصل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "ہم نے موضوع سے متعلق حکام سے بریفنگ لی اور موقع پر حالات کا جائزہ لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  ترکیہ کی طرف بھاری ہجرت کے دعووں کے برعکس زلزلے میں اپنے کنبوں اور قیام کی جگہوں سے محروم ہونے والے شامی یک طرفہ اور رضاکارانہ شکل میں اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد سے 10 ہزار 633 شامی اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ نتیجتاً موصول معلومات کے مطابق حدود سے یا سرحدی چوکیوں سے ترکیہ کی طرف  اجتماعی نقل مکانی موضوع بحث نہیں ہے



متعللقہ خبریں