اللہ کی قدرت تو دیکھیں، زلزلے کے 12 دن بعد 4 افراد زندہ بازیاب

ملبے تلے سے نکالے  جانیوالی جانیں  ہمارے دلوں کو تھوڑی بہت تسلی دلا رہی ہیں  "معجزانہ نجاتیں" ترکیہ  بھر میں  مسرتیں بکھیر رہی ہیں

1948064
اللہ کی قدرت تو دیکھیں، زلزلے کے 12 دن بعد 4 افراد زندہ بازیاب

قاہرامان ماراش  کے مرکز میں آنے والے زلزلوں کے بعد سے امدادی ٹیمیں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے  آفت زدگان کی مدد کے لیے بھرپور کوششیں صرف  کر رہی ہیں۔

ملبے تلے سے نکالے  جانیوالی جانیں  ہمارے دلوں کو تھوڑی بہت تسلی دلا رہی ہیں  "معجزانہ نجاتیں" ترکیہ  بھر میں  مسرتیں بکھیر رہی ہیں۔

ہتاے کے وسطی ضلع انطاکیہ میں، زلزلے کے 296 ویں گھنٹے بعد ایک بچے سمیت 3 افراد کو بچا لیا گیا۔

سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی طویل جدوجہد  کہ جن میں کرغزستان سے تعلق رکھنے والی امدادی ٹیم  بھی شامل  تھی  نے  3 افراد  کےزندہ ہونے کا تعین کیا۔

ملبے تلے دبے علاقے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  ریسکیو ٹیموں نے زلزلے کے 296 ویں گھنٹے  بعد  ایک بچے،  ایک عورت اور  ایک مرد کو زندہ نکال لیا  ان افراد کی تا حال  شناخت نہیں ہو سکی ۔

زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

خطائے کی تحصیل  Defne میں زلزلے کے 278 ویں گھنٹے بعد 45 سالہ حقان یاسین اولو  ریسکیو  ٹیموں نے ایک عمارت کے ملبے تلے  سے نکالتے فوری طور پر  ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں  سے عظیم سطح کا  جانی نقصان ہوا ہے تو اسے  "صدی کی آفت " قرار دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں