آرمینیا نے اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، ترک وزیر خارجہ
آرمینیائی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ایک چھوٹی بچی اور عورت کو ملبے تلے سے زندہ نکالا ہے

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا، "آرمینیا نے اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے ، اور یکجہتی اور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔"
میولود چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں وزارت خارجہ میں ان کی ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان کے ساتھ گفتگو کی۔
زلزلے کے بعد آرمینیا نے 28 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو ترکی بھیجنے کا ذکر کرتے ہوئے، چاووش اولو نے کہا کہ آرمینیائی ٹیم 8 فروری سے ادیامان میں سخت محنت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمینیائی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ایک چھوٹی بچی اور عورت کو ملبے تلے سے زندہ نکالا ہے، "میں ان کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے واقعی سخت محنت کی اور ہم نے دیکھا کہ جب وہ ہمارے شہریوں کو بچا رہے تھے تو وہ کتنے خوش تھے۔"
آرمینیا کی طرف سے ترکیہ کو 100 ٹن انسانی امداد بھیجنے اور آج کی میٹنگ میں اضافی امداد بھیجنے کا اعلان کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے چاووش اولو نے کہا کہ آرمینیا مسلسل ترکیہ سے پوچھ رہا کہ کیا آپ کو مزید مدد کی ضرورت ہے۔
ترک وزیر نے مزید کہا، "آرمینیا نے اس مشکل دن میں اپنے لوگوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا، اور یکجہتی اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔" انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ آرمینیا نے 1999 میں گیول جک زلزلے کے بعد ترکیہ کو انسانی امداد بھیجی تھی۔
آرمینی وزیر نےکانفرس میں کہا کہ ان کھٹن لمحات میں میں ترکیہ کے دورے میں ایک بار پھر قیام امن کے معاملے میں آرمینیا کی منشا کی تصدیق کرنا چاہتا ہوں۔
متعللقہ خبریں

فلسطینی عوام پر دوسرا نکبہ مسلط کرنے کی کسی کے پاس طاقت نہیں ہے اور نہ ہی ہو گی، صدر ایردوان
ہم نےملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو 2022 میں جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھا دیا ہے