آرمینیا نے مشکل کی اس گھڑی میں دوستی، کا ہاتھ بڑھاکریکجہتی اورتعاون کااظہارکیا ہے:  میولود چاوش اولو

میولود چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں وزارت خارجہ میں آرمینیا کے وزیر خارجہ آرارت مرزویان کے ساتھ  ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے  ہوئے کیا

1946879
آرمینیا نے مشکل کی اس گھڑی میں دوستی، کا ہاتھ بڑھاکریکجہتی اورتعاون کااظہارکیا ہے:  میولود چاوش اولو

 وزیر خارجہ   میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ آرمینیا نے  ہمارے ان  مشکل دنوں  ہمارے عوام کی جانب دوستی ، کا ہاتھ بڑھایا  اور یکجہتی اور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

میولود چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں وزارت خارجہ میں آرمینیا کے وزیر خارجہ آرارت مرزویان کے ساتھ  ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے  ہوئے کیا۔

زلزلے کے بعد آرمینیا  کے  28 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو ترکیہ بھیجنے کا ذکر کرتے ہوئے، چاووش اولو نے کہا کہ آرمینیائی ٹیم 8 نے  فروری سے آدیامان  میں بڑی  محنت سے اپنی امدادی کاروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔

چاووش اولو نے بتایا کہ آرمینیائی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ایک چھوٹی بچی اور ایک خاتون کو زندہ بچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کا بھی بہت شکر  گزار ہیں  ۔ انہوں نے واقعی سخت محنت کی اور ہم نے دیکھا کہ وہترک شہریوں کی زندگیاں بچانے میں بڑی  خوشی محسوس کررہے تھے۔  

انہوں نے کہا کہ  آرمینیا نے ترکیہ کو 100 ٹن انسانی امداد بھیجی ہے، اور ان کے ہم منصب میرزویان نے کہا کہ وہ آج کی میٹنگ میں اضافی امداد  بھی  روانہ کریں گے۔  چاووش اولو نے کہا کہ آرمینیا مسلسل ترکیہ  سے مزید کسی  چیز کی ضرورت  ہونے پر انہیں آگاہ کرنے  کی بھی درخواست کررہا ہے۔

چاوش اولو  نے کہا، "آرمینیا نے اس مشکل  وقت میں  ہمارے ان  مشکل دنوں  ہمارے عوام کی جانب دوستی ، کا ہاتھ بڑھایا  اور یکجہتی اور تعاون کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے یاد دلایا کہ آرمینیا نے  1999 میں  گیولجوک  زلزلے کے بعد بھی  ترکیہ کو انسانی امداد بھیجی تھی۔

آرمینیائی وزیر خارجہ مرزویان نے کہا کہ میں مشکل کی اس گھڑی میں  ترکیہ  میں رہ کر امن قائم کرنے کے لیے اپنی رضامندی کی تصدیق کرنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے 6  فروری کو  قہرامان ماراش   میں آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں اور اس زلزلے کو   "صدی کی آفت"  قرار دیا گیا ۔



متعللقہ خبریں