ترکیہ، معجزانہ نجاتوں کا سلسلہ تا حال جاری
ملبے تلے سے نجات دلائی جانے والی جانیں کچھ حد تک ہمارے زخموں کو مندمل کر رہی ہیں ، 'معجزانہ ریسکیو' کی خبریں ترکیہ بھر میں عوام میں اللہ اکبر کے نعرے بلند کر رہی ہیں

مرکزی مقام قاہرامان ماراش ہونے والے زلزلے کے بعد زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے آفت زدگان کی جانب امدادی ہاتھ بڑھانے کے لیے امدادی ٹیمیں سرتوڑ جدوجہد کر رہی ہیں۔
ملبے تلے سے نجات دلائی جانے والی جانیں کچھ حد تک ہمارے زخموں کو مندمل کر رہی ہیں ، 'معجزانہ ریسکیو' کی خبریں ترکیہ بھر میں عوام میں اللہ اکبر کے نعرے بلند کر رہی ہیں۔
قاہرامان ماراش کی وسطی تحصیل دُل قادر اولو میں میں زلزلے کے 198 ویں گھنٹے میں، 2 بھائیوں کو عمارت کے ملبے سے زندہ سلامت نکال لیا گیا ہے۔
سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے زلزلے کے 198 ویں گھنٹے میں پہلے 17 سالہ محمد انیس اور پھر اس کے بڑے بھائی 21 سالہ باکی تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
زخمی حالت میں نجات دلائے جانے والے بھائیوں کو فی الفور زیر علاج لے لیا گیا ۔
ادیامان میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے سے 18 سالہ محمد جعفر چیتن کو زلزلے کے 198 گھنٹے بعد نجات دلاتے ہوئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
6 فروری کو پیش آنے والے 7٫7 اور 7٫6 کی شدت کے زلزلے کہ جنہیں 'صدی کی آفت" قرار دیا جا چکا ہے ، ہزاروں افراد کی جانیں لے چکے ہیں ۔
متعللقہ خبریں

فلسطینی عوام پر دوسرا نکبہ مسلط کرنے کی کسی کے پاس طاقت نہیں ہے اور نہ ہی ہو گی، صدر ایردوان
ہم نےملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو 2022 میں جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھا دیا ہے