ترکیہ: آقار۔ المنقوش ملاقات

وزیر دفاع حلوصی آقار نے مہمان وزیر کو زلزلے اور اس کے بعد جاری امدادی کاروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ترکیہ کو فراہم کردہ مدد و تعاون پر شکریہ ادا کیا

1946216
ترکیہ: آقار۔ المنقوش ملاقات

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے 6 فروری کے زلزلے کی وجہ سے ترکیہ کے ضلع حطائے کے دورے پر تشریف لانے والی لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں المنقوش نے آقار کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا اور کہا ہے کہ ہم ہر طرح کی مدد کے لئے تیّار ہیں۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے بھی مہمان وزیر کو زلزلے اور اس کے بعد جاری امدادی کاروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ترکیہ کو فراہم کردہ مدد و تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ میں 7،7 اور 7،6 کی شدت سے زلزلہ آیا۔ زلز لے کا مرکز ضلع قاہرمان ماراش کی تحصیل پازارجک اور زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔ زلزلے نے ملک کے 10 اضلاع  کو متاثر کیا اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنا ہے۔



متعللقہ خبریں