شام سے مہاجرین کی ترکیہ آمد کے الزامات بے بنیاد ہیں: میولود چاوش اولو

میولود چاوش اولو   نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں لیبیا  کی  وزیر خارجہ  نیجلا  مینگوش کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی کے دوران کیا

1945920
شام سے مہاجرین کی ترکیہ آمد کے الزامات بے بنیاد ہیں: میولود چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے شام سے مہاجرین کی ترکیہ آمد کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

میولود چاوش اولو   نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں لیبیا  کی  وزیر خارجہ  نیجلا  مینگوش کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی کے دوران کیا۔

میولود چاوش اولو   نے کہا کہ 6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے   زلزلے کی وجہ سے اس ملک سے پناہ گزینوں کی ترکیہ آمد کے الزامات اور شام کو بھی متاثر کرنے کے الزامات سچائی کی عکاسی نہیں کرتے۔

انہوں نے  کہا  کہ عوام کو مشتعل کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلانا نیک نیتی کا طریقہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو بتایا کہ وہ (شام کی مدد کے لیے) سرحدی دروازے عبور کر  سکتے ہیں ۔ بات صرف اتنی ہے۔ یہ درست نہیں ہے کہ ہم نے ان خطوں کے لیے سرحدی دروازے کھولے جہاں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG واقع ہے ۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو   نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ دروازے مکمل طور پر انسانی امداد کی آمد کے لیے کھلے ہیں۔ غلط معلومات پھیلانا نیک نیتی نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں