ہم عظیم تباہی سے دوچار شہروں کو دوبارہ آباد کریں گے، صدر رجب طیب ایردوان

7.7 اور پھر 7.6 کی شدت کے زلزلے 1999 کے زلزلے جو ہمارے ملک کی قریب ترین یادداشت میں سب سے بڑی تباہی ہے سے 3 گنا بڑے اور 3 گنا زیادہ تباہ کن تھے

1945227
ہم عظیم  تباہی سے دوچار شہروں کو دوبارہ آباد کریں گے، صدر رجب طیب ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا  ہےکہ وہ زلزلوں میں تباہ ہونے والے لاکھوں مکانات کو دوبارہ تعمیر کریں گے اور بڑی تباہی سے دوچار شہروں کو دوبارہ قائم کریں گے۔

صدر ایردوان نے دیار باکر میں ٹینٹ سٹی کے دورے کے دوران بیانات دیے۔ انہوں نے کہا کہ

7.7 اور پھر 7.6 کی شدت کے زلزلے 1999 کے زلزلے جو ہمارے ملک کی قریب ترین یادداشت میں سب سے بڑی تباہی ہے سے 3 گنا بڑے اور 3 گنا زیادہ تباہ کن تھے ۔ دنیا بھر کے نامور  سائنسدان  ہمارے وطن میں  پیش آنے والے زلزلوں  کی شدت اور تباہ کاریوں کے  معاملے میں ہم خیال ہیں۔  صدی کی آفت   قرار دیے جانے والے ان  نے  ایک سو کلو میٹر کے وسیع علاقے میں محسوس کیے جانے کے باوجود   500 کلو میڑ  کے    علاقے میں  تباہ کاریاں مچائی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے ایک حصے میں ریسکیو  سرگرمیاں مکمل ہو گئی ہیں جبکہ باقی ماندہ حصوں  میں  یہ کام سرعت سے جاری ہے۔

"امید ہے، ہم یہاں کام کو جلد مکمل کرکے اپنے کسی شہری کو ملبے کے نیچے، مردہ یا زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ پھر ہم ملبہ ہٹانے اور تعمیر نو کی سرگرمیاں تیزی سے شروع کریں گے۔ ہم لاکھوں مکانات کو ان کے بنیادی اور  مضبوط ڈھانچے کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں، یا یوں کہہ سکتے ہیں  کہ زلزلے میں تباہ ہونے والے ان  شہروں کو از سر نو تعمیر کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ انہوں نے ریاست کے تمام ذرائع کو متحرک کر دیا ہے، صدر نے کہا،"ہم نے اپنے شہریوں کو غربت، افلاس، سڑکوں پر نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے۔"



متعللقہ خبریں