وزیراعظم شہباز شریہف کی پاکستانی عوام سے ترکیہ زلزلہ زدگانِ فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےکی اپیل
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ترکیہ میں زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا

وزیراعظم پاکستان کی مخیر حضرات، صنعتکاروں اور کاروباری افراد سے وزیرِ اعظم فنڈ برائے زلزلہ زدگانِ ترکیہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ترکیہ میں زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے فنڈ ریزنگ کی جائے۔
وزیراعظم نے پاکستان کے مخیر حضرات، صنعتکاروں اور کاروباری افراد سے وزیرِ اعظم فنڈ برائے زلزلہ زدگانِ ترکیہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام زلزلہ زدگان کیلئے امدادی اشیاء این ڈی ایم اے کے کلیکشن سینٹرز پر جمع کروا سکتے ہیں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان ترکیہ جیسے اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امدادی کاروائیوں کو منظم کرنے کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کمیٹی کے رکن ہوں گے۔وزیرِ تعلیم رانا تنویر حسین، وزیرِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور، چیئرمین این ڈی ایم اے ، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی کا روزانہ کی بنیادوں پر اجلاس امدادی سامان کی ترکیہ کو ترجیحی بنیادون پر ترسیل یقینی بنائے۔
پاکستان سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے امدادی سامان بھیجا جائے۔ این ڈی ایم اے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کے ہر ضلع میں ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد اکٹھی کرنے کیلئے کلیکشن سینٹر بنائے۔