ترکیہ میں زلزلہ،ہلاک شدگان کی تعداد 12873 ہو گئی

ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفت کے مطابق، اب تک اس زلزلے سے 12873 افراد ہلاک اور 62937 زخمی ہو چکے ہیں

1944090
ترکیہ میں زلزلہ،ہلاک شدگان کی تعداد 12873 ہو گئی

 ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد بارہ ہزار 873 ہو چکی  ہے ۔

ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفت کے مطابق، اب تک اس زلزلے سے 12873 افراد ہلاک اور 62937 زخمی ہو چکے ہیں۔

 متاثرہ علاقوں میں چھ ہزار 444  عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جہاں  ایک لاکھ دس ہزار 571 اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں  چورانوے ہزار سے زائد خاندانوں کےلیے  تہتر ہزار گیارہ عدد خیمے بھی نصب کیے گئے ہیں ،علاوہ ازیں  پچانوے عدد گشتی باورچی  خانے، اناسی عدد کھانے پینے کی گاڑیاں،چار عدد گشتی تندور اور دیگر امدادی سامان آفت زدہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں