زلزلے گہرے غم کے ساتھ ساتھ ملبے تلے سے امید کی نئی کرن

سینکڑوں امدادی ٹیمیں اور ہزاروں رضاکار ترکیہ  میں آنے والے   زلزلے کے بعد   ملبے کے نیچے سےانسانوں کو زندہ بچانے کے لیے  اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے   ہے تو اسی دوران زندہ  بچانے والے افراد سے متعلق  خوشخبریاں بھی موصول ہو رہی ہیں

1943614
زلزلے  گہرے غم  کے ساتھ  ساتھ ملبے تلے سے امید کی نئی کرن
deprem kurtarma.jpg
deprem kurtarma.jpg
deprem kurtarma.jpg
deprem kurtarma.jpg

سینکڑوں امدادی ٹیمیں اور ہزاروں رضاکار ترکیہ  میں آنے والے   زلزلے کے بعد   ملبے کے نیچے سےانسانوں کو زندہ بچانے کے لیے  اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے   ہے تو اسی دوران زندہ  بچانے والے افراد سے متعلق  خوشخبریاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

ہر  گزرتے گھنٹے جب امید  مانند پڑ رہی ہیں تو  ملبے تلے سے  امید کی  خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔  

ملبہ ہٹانے  کے دروان  ہی ملبے تلے سے  2 خواتین کو 48 گھنٹے بعد زندہ  نکال لیا گیا ہے ۔

سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور فوجی اہلکاروں نے پہنچ کر 52 سالہ مونا گزیل اور 74 سالہ  نجلہ ملک  کو ملبے سے زندہ نکال لیا ہے ۔ گزیل اور ملک  کا طبی معائنہ  کرنے کے فورا بعد انہیں  ہسپتال  منتقل کردیا گیا ہے۔

امدادی ٹیموں  کو   اسکندرون  کے علاقے   کے  مصطفی کمال  محلے  کی عمارتوں کے ملبے میں سے  امداد  کی  چیخیں سنائی دیں۔

امدادی ٹیموں نے  بڑے  احتیاط سے ملبہ ہٹایا اور 33 سالہ شامی ماں امید صباح  اور  اس کی 2 سالہ بیٹی  وفا صباح  کو زندہ   نکال لیا۔

اسٹریچر کے ذریعے  ایمبولینس  میں پہنچانے کے بعد  ان دونوں  کو  ہسپتال  منتقل کردیا گیا جبکہ  علاقے میں  ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

حطائے  کے وسطی علاقے اعور مومجو  کی  ایک  سٹریٹ پر ایک تباہ شدہ اپارٹمنٹ کی عمارت کے ملبے سے ایک بچے کو 45 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔

اعور مومجو   سٹریٹ سے اس کے علاقہ بھی ایک اچھی خبر سننے کو ملی ہے  وہاں  ایک خاتون کو 45 گھنٹے بعد منہدم اپارٹمنٹ کی عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے ۔

ادیامان میں زلزلے کے 36 گھنٹے بعد ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے پر کام کرتے ہوئے، ٹیم  نے ایک بچے کو زندہ بچالیا ہے تاہم اس بچے  کا نام معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

طبی ٹیموں کے معائنے کے بعد اس   بچے کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔

شانلی عرفہ  میں، ٹیموں  نے ایک   6 سالہ احمد ایاز تک رسائی حاصل کرتے ہوئے   اسے  47 گھنٹے بعدپانچ منزلہ اپارٹمنٹ  سے زندہ  بچالیا ہے  جسے بعد میں  ہسپتال منتقل کردیا گیا۔



متعللقہ خبریں