سوشل میڈیا پر زلزلے سے متعلق غیر مصدقہ اور غیر حقیقت پسندانہ پوسٹس جرم ہے : فخر الدین آلتون

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں آلتون نے  کہا کہ ہر قسم کی مواصلاتی ٹیکنالوجی کا درست استعمال   زلزلے سے تباہ ہوئے اور زیادہ تیزی اور مؤثر طریقے سے جانوں کو بچانے کے لیے  ان شہریوں تک پہنچنے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے

1942815
سوشل میڈیا پر زلزلے سے متعلق غیر مصدقہ اور غیر حقیقت پسندانہ پوسٹس جرم  ہے :  فخر الدین آلتون

صدارتی اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر  فخر الدین آلتون  نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زلزلے سے متعلق غیر مصدقہ اور غیر حقیقت پسندانہ پوسٹس جرم ہے اور انہوں نے  شہریوں سے اپیل کی ہے کہ  وہ درست معلومات کے لیے سرکاری بیانات پر عمل کریں۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں آلتون نے  کہا کہ ہر قسم کی مواصلاتی ٹیکنالوجی کا درست استعمال   زلزلے سے تباہ ہوئے اور زیادہ تیزی اور مؤثر طریقے سے جانوں کو بچانے کے لیے  ان شہریوں تک پہنچنے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  غیر حقیقی مواد یا بوٹ اکاؤنٹس  سے پوسٹ یا خبریں شئیر کر نے سے انٹرنیٹ پر غلط معلومات تیزی سے پھیلتی ہیں اس لیے  اس قسم  کےاکاونٹس  کو استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے  کہا کہ سوشل میڈیا کے ماحول میں بدنیتی پر مبنی لوگوں کی طرف سے کی گئی غیر مصدقہ اور غیر حقیقت پسندانہ پوسٹس اور  گمراہ کن معلومات پھیلانا ترکیہ کے تعزیرات نمبر 5237 کے مطابق ایک جرم ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہمارے شہری  اس قسم کی پوسٹس سے گریز کریں اور درست معلومات پر مبنی  سرکاری اعداد و شمار  پیش کریں۔



متعللقہ خبریں