31 گھنٹوں کے بعد ملبے تلے سے 15 ماہ کی بچی کو زندہ نکال لیا گیا، ترکیہ

7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں میں ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے کے مقصد کے ساتھ میندرس  محلے میں   کی گئی کاروائیوں سے  خوشخبری موصول ہوئی ہے

1943257
31 گھنٹوں کے بعد ملبے تلے سے 15 ماہ کی بچی کو زندہ نکال لیا گیا، ترکیہ

قاہرامان ماراش  میں زلزلے سے منہدم ہونے والے میندرس محلے  کی ایک عمارت کے ملبے تلے سے 15 ماہ کی ایک   شیر خوار بچی کو نکالتے ہوئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں میں ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے کے مقصد کے ساتھ میندرس  محلے میں   کی گئی کاروائیوں سے  خوشخبری موصول ہوئی ہے۔

10 منزلہ عمارت کے ملبے سے سنائی دینے والی آوازوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ٹیمیں 15 ماہ کی مریم تک پہنچیں، جو تقریباً 31 گھنٹوں سے ملبے تلے دبی  ہوئی  تھی ۔

ملبے سے نکالنے پر  ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بچی کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔

مریم کی ماں کے بھی ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع کے بعد ٹیمیں اسی مقام پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں