وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے سے نقصانات پرگہرے دکھ کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے سے نقصانات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں برادر ترکیہ کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہےاور ہم بھی ترکیہ کی ہرممکنہ مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے اور قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی ہیں بلکہ پوری دنیا قدرتی آفات سے متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔