ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات اور اظہارِ یکجہتی

ہر مشکل گھڑی میں ترکیہ نے  ہمیشہ  پاکستان کی جانب اپنا امدادی ہاتھ بڑھایا ہے،  پاکستان بھی اس مشکل وقت میں   ہر ممکنہ امداد فراہم کرے گا

1942380
ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے بعد دنیا بھر سے  تعزیتی پیغامات اور اظہارِ یکجہتی

آذربائیجان  کے صدر الہام علی یف  نے  قاہرامان مراش  کی تحصیل پازارجیک  اور مجموعی طور پر 10 شہروں کو متاثر کرنے والے  7٫4 کی شدت   کے ہولناک زلزلے کے بعد  صدر رجب طیب ایردوان کو   تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

آذربائیجانی    ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  علی یف نے اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ "قاہرامان ماراش میں   آنے  والے زلزلے کہ جس کے اثرات  برادر ملک ترکیہ کے بیشتر علاقوں میں  محسوس کیے  گئے ، کے نتیجے میں   قیمتی جانوں  کے نقصان کی خبروں نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔  اس  کٹھن گھڑی میں  ہم  ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں ،  ہم آپ سے،  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین اور عزیز و اقارب اور برادر ترک عوام سے   تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعا گو ہیں۔ "

آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسان نوف نے بھی وزیرِ دفاع  خلوصی آقار کو  زلزلے میں اموات  پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے  سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ "ہم اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے خاندانوں اور رشتہ داروں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ آذربائیجان ہمیشہ ترکیہ کے شانہ بشانہ ہے۔"

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسین تاتار نے بھی کہا کہ قبرصی ترک عوام  ترکیہ  کے درد میں برابر کے شریک ہیں ، ہماری   دعا ہے کہ اس قدرتی آفت میں جانی نقصان کم سے کم ہو۔

 ہمیشہ ترکیہ کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہونے کا اظہار کرنے والے تاتار نے کہا، "میں اپنی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے شہریوں کی طرف سے انتہائی دکھ و  درد اور افسوس کے ساتھ پیغام دیتا ہوں کہ اللہ کریم  ہم سب پر رحم کرے اور زخمیوں کو فی الفور صحت یاب فرمائے۔"

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی    ٹویٹر پر  اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ " ترکیہ کے جنوب  مشرقی  علاقوں  کو متاثر کرنےو الے اس  شدید زلزلے کی اطلاع  نے ہمیں سخت دھچکہ لگایا ہے۔   جانی و مالی نقصان کی بنا  پر میں   برادرم   صدر رجب طیب ایردوان  اور برادر ترک عوام     سے  دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے  بتایا کہ ہر مشکل گھڑی میں ترکیہ نے  ہمیشہ  پاکستان کی جانب اپنا امدادی ہاتھ بڑھایا ہے،  پاکستان بھی اس مشکل وقت میں   ہر ممکنہ امداد فراہم کرے گا۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  پاکستان   ترکیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی حالت میں  ہے  اوراسلام آباد  امدادی  امور میں   ممکنہ حد تک ہاتھ بٹائے گا۔

قازقستان کے صدر قاسم  جومرت  توکایف نے بھی صدر ایردوان کو زلزلے میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

توکایف نے کہا کہ قازقستان ترکیہ  کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

روسی صدر ولا دیمر پوتن نے بھی زلزلے میں اپنی  جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے صدر ایردوان کو ایک ٹیلی گراف بھیجا ہے۔

پوتن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  "آپ کے ملک میں  زلزلے سے بھاری جانی نقصان  اور وسیع پیمانے کی تباہ کاریوں    کی بنا پر   ہمیں  دلی افسوس ہوا ہے۔ میں آپ سے مرنے والوں کے لواحقین اور رشتہ داروں تک اپنے دکھ اور حمایت کا اظہار کرتا ہوں، اور آفت کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ ہم اس سلسلے میں ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​بھی زلزلے میں جانیں گنوانے والوں کے لیے تعزیت کا پیغام جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  اسرائیل، ترکیہ کو   مدد  فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں ہلاک  ہونے والوں کی مغفرت ،  زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کی دعا  اور   ترکیہ و شام  کے ساتھ   اظہار ِ یکجہتی کیا گیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ،ہنگری کے صدر کاتالین نوواک، کرغزستان کے صدر صدر جاپاروف، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، گیمبیا کے صدر آداما بارو، ایتھوپیا کی وزارت خارجہ، صومالیہ کے وزیر دفاع عبدالقادر محمد نور، کونسل آف یورپ کی سیکرٹری جنرل ماریجا  پیکی نووک بورک سویڈش وزیر خارجہ توبیاس بلسٹروم، لاٹویا کے وزیر خارجہ ایڈگرس رنکیوکس، فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی، اطالوی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی، ڈچ وزیر خارجہ مارک روٹ، ڈچ وزیر خارجہ ووپک ہوکسٹرا اور جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک ، سعودی عرب کی وزارت خارجہ ،لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ ، لیبیا کے وزیر خارجہ نیکلا مینگوش، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق، اردنی وزارت خارجہ اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کیانی نے بھی سوشل میڈیا پر تعزیت کے پیغامات جاری کیے ہیں، جس میں زلزلے میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ اور ان کےعزیز و اقارب  سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،  انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے اور ترکیہ کی مدد کے لیے تیار ہونے کا کہا ہے۔

سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن اور یورپی یونین کمیشن کے صدر ارسلا وان دیر لیین نے ترکیہ  کے ہمراہ ہونے  اور زلزلے کی تباہ کاریوں  کے خلاف  مدد کے لیے تیار  ہونے کا کہا ہے ۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے یورپ کے ڈائریکٹر ہنس کلوگ نے ​​بھی ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں ترکیہ اورشام میں آنے والے زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کلوگ نے ​​کہا ہے ، "ڈبلیو ایچ او یورپ بھی اس المناک  واقع  کے برخلاف  وزارت صحت اور وزیر  صحت  فخرالدین قوجا سے تعاون کا عہد کیا  ہے۔"

 

 



متعللقہ خبریں