ترکیہ میں 7.4 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 76 افراد جان بحق 440 زخمی

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں  76 شہری  جان بحق جبکہ  440 شہری زخمی  ہوگئے ہی

1942194
ترکیہ میں 7.4 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 76 افراد جان بحق 440 زخمی

قہارامان  ماراش میں 7.4 کی شدت  کے زلزلے ، 76 افراد  جان بحق جبکہ  440 لوگ زخمی  ہوگئے ہیں۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں  76 شہری  جان بحق جبکہ  440 شہری زخمی  ہوگئے ہیں۔  قہارامان  ماراش میں زلزلہ ترکیہ کےمقامی  وقت کے مطابق صبح  04:17 پر آیا، جس کی گہرائی 7 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے 10 سے زائد شہروں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی تباہی کے بعد  چوتھے درجے  کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے  اور  فوری طور پر بین الاقوامی امداد کا آغاز ہوگیا ہے۔

جن علاقوں میں  زلزلے سے عمارتیں منہدم ہوئی ہیں  وہاں امدادی سرگرمیوں کا آغاز  کردیا گیا ہے۔ امدادی  عملہ میدان میں کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے کے بعد جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ

"میں قہارامان  ماراش    اور دیگر علاقوں میں   جان  بحق  ہونے وا لے  اپنے تمام شہریوں  کے لیے    مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

نائب صدر  فواد اوکتائے  اور چند   وزرا زلزلے کے بعد AFAD کوآرڈینیشن سینٹر میں کام کو مربوط کر رہے ہیں۔ترکیہ میں 



متعللقہ خبریں