ترکیہ کوسوو اور سربیا کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے : صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے ایک روزہ دورے پر موجود  کوسوو کے وزیر اعظم البن کورتی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کے دوران کیا

1941856
ترکیہ کوسوو اور سربیا کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے : صدر ایردوان
kurti-erdogan.jpg
erdogan kosova.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ کوسوو اور سربیا کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فریقین پرامن اور تعمیری نقطہ نظر کا مظاہرہ کریں گے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے ایک روزہ دورے پر موجود  کوسوو کے وزیر اعظم البن کورتی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کے دوران کیا۔

گزشتہ ہفتے کوسوو کے شمال میں سیلاب کی تباہی کے بعد افسوس کا اظہار اور جلد صحت یاب ہونے  کی تمنا  کرتے ہوئے  صدر  ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اور ترک قوم ہمیشہ اپنے کوسوو بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی  کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ امریکہ کے بعد کوسوو کو تسلیم کرنے والا دوسرا ملک ہے، ایردوان نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں کہ کوسوو بین الاقوامی میدان میں اس مقام تک پہنچے جس کا وہ حقدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کوسوو اور اس کے تمام پڑوسیوں کے درمیان پرامن تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ اس تناظر میں، ہم کوسوو اور سربیا کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ فریقین پرامن اور تعمیری نقطہ نظر کا مظاہرہ کریں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سربیا کے ساتھ بات چیت کا عمل کسی نتیجے پر پہنچے گا جس سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔ ترکیہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ہر قسم کی حمایت کی پیشکش کرے گا، اگر فریقین کی جانب سے درخواست کی گئی تو وہ ضروری تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

کوسوو کے وزیر اعظم کرتی نے کہا کہ 1999 میں نیٹو کی مداخلت نے کوسوو کے عوام کے خلاف نسل کشی کو روکا اور کہا کہ وہ اس مسئلے میں ترکیہ کے کردار کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ترکی کی یورپی یونین اور نیٹو کی رکنیت کے عمل میں کوسوو کی حمایت کرتے ہیں، کرُتی نے صدرایردوان  کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں