ترکیہ نے یورپ کے9 سفیروں کو وزارتِ خارجہ طلب کرلیا

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، انگلینڈ، جرمنی، بیلجیئم، فرانس اور اٹلی کے سفیر جنہوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے خطرے کا بہانہ بنا کر اپنے قونصل خانوں کا کام معطل کیا تھا، کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے

1941394
ترکیہ  نے یورپ کے9 سفیروں کو وزارتِ خارجہ طلب کرلیا

ترکیہ میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظر اپنے قونصل خانوں کا کام معطل کرنے   والے   9 ممالک کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، انگلینڈ، جرمنی، بیلجیئم، فرانس اور اٹلی کے سفیر جنہوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے خطرے کا بہانہ بنا کر اپنے قونصل خانوں کا کام معطل کیا تھا، کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

ان تمام سفیروں   کو آگاہ کیا گیا ہے کہ  ترکیہ  میں تمام سفارتی مشنز کی حفاظت بین الاقوامی معاہدوں کی بنیاد پر یقینی بنائی جاتی ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ اس طرح کی بیک وقت سرگرمیاں متناسب اور دانشمندانہ نقطہ نظر کی تشکیل نہیں کرتی ہیں بلکہ اس سے   دہشت گرد تنظیموں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

تمام سفیروں  کو کہا گیا ہے کہ  دوست اور اتحادی ممالک سے توقع ہے کہ  ترکیہ کے سیکورٹی یونٹس کے ساتھ تعاون  جاری رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں