ترکیہ میں دہشت گردی کےخطرےکا ادراک کرکےقونصل خانےبند کرنا اتحادی ممالک کوزیب نہیں دیتا: چاوش اولو
وزیر خارجہ چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار ارجنٹائن کے وزیر خارجہ، بین الاقوامی تجارت اور عقیدے کے سانٹیاگو کیفیرو کے ساتھ استنبول میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے ترکیہ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے سے متعلق ادراک ، دوستی یا اتحاد کو زیب نہیں دیتا ہے۔
وزیر خارجہ چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار ارجنٹائن کے وزیر خارجہ، بین الاقوامی تجارت اور عقیدے کے سانٹیاگو کیفیرو کے ساتھ استنبول میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چاووش اولو نے کہا کہ کچھ ممالک کی جانب سے تفصیلات فراہم کیے بغیر ترکیہ میں اپنے مشن کو عارضی طور پر بند کرنا ایک خاص مقصد لیے ہوئے ہے ۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ، قونصل خانوں کی بندش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزارت داخلہ سے پوچھا ہے لیکن انہیں کوئی ٹھوس معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔ ہمارا خیال ہے کہ یہ بندشیں جان بوجھ کر کی گئی ہیں۔ ہم نے کل جن سفیروں کو بلایا تھا، ان کو بھی یہی بتایا تھا۔ ان کا مقصد اپنی جانب سے اٹھائے جانے والا اقدامات کو ہم سے شئیر نہ کرنا ہے۔ ان کا مقصد ترکیہ کو غیر مستحکم اور دہشت گردی کے خطرے سے دوچار ملک دکھانا ہے۔ ۔اگر وہ اس کا ادراک کرنا چاہتے ہیں تو یہ دوستی یا اتحاد کو زیب نہیں دیتا ہے۔