نوجوانوں کے ساتھ مل کر ترکیہ صدی کا وژن تیار کریں گے: صدر ایردوان
صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار وزارت یوتھ اینڈ سپورٹس کے تحت ترکیہ کے 15 صوبوں میں ونٹر گیمز کے سرمائی کیمپوں کے اختتامی پروگرام کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں کیا ہے

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر ترکیہ صدی کا وژن تیار کریں گے۔
صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار وزارت یوتھ اینڈ سپورٹس کے تحت ترکیہ کے 15 صوبوں میں ونٹر گیمز کے سرمائی کیمپوں کے اختتامی پروگرام کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔
ایردوان نے زور دے کر کہا کہ 30 جنوری سے جاری کیمپوں میں نوجوانوں نے آثار قدیمہ سے لے کر سرمائی کھیلوں تک، ڈیجیٹل کمیونیکیشن سے لے کر فائن آرٹس تک، انجینئرنگ سے لے کر نفسیات اور ادب تک وسیع پیمانے پر تعلیم و تربیت حاصل کی ہے۔
رجب طیب ایردوان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "کام ، پیداوار کی جانب دھیان دینے اور مستقبل کے سہانے خواب دیکھنے سے محروم نہ ہونے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے گزشتہ 20 سالوں میں اپنے نوجوانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اپنے ملک کو اس کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی سے متعارف کرایا ہے، مجھے امید ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کے ساتھ مل کر 'ترک صدی' کے وژن کو بھی تیار کریں گے۔ اس عمل میں آپ ، پنی ریاست پر بھروسہ کریں، اپنے آپ پر یقین رکھیں اور یہ کبھی نہ بھولیں کہ آپ ایک عظیم قوم کے فرزند ہیں۔