ہالینڈ، جرمنی اور برطانیہ نے اپنے قونصل خانے بند کر دئیے، ترکیہ وزیر داخلہ کا ردعمل

ہالینڈ، جرمنی اور برطانیہ نے اپنے ترکیہ قونصل خانے بند کر دئیے، وزیر داخلہ سلیمان سُوئے لُو کا ردعمل: ترکیہ کے خلاف ایک نفسیاتی جنگ چلائی جا رہی ہے

1941066
ہالینڈ، جرمنی اور برطانیہ نے اپنے قونصل خانے بند کر دئیے، ترکیہ وزیر داخلہ کا ردعمل

ترکیہ کے وزیر داخلہ 'سلیمان سوئے لُو' نے کہا ہے کہ ترکیہ کے خلاف ایک نفسیاتی جنگ چلائی جا رہی ہے۔

سوئے لُو نے ہالینڈ، جرمنی اور برطانیہ کے اپنے ترکیہ قونصل خانوں کو عارضی طور پر بند کرنے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں جاری کردہ بیان میں انہوں نے تینوں ممالک کے، سکیورٹی  وجوہات  کے سبب، ایک دن کے لئے   اپنے قونصل خانے بند کرنے کے خلاف ردعمل ظاہر کیا اور کہا ہے کہ "ایک ایسے دن میں کہ جب ترکیہ نے اپنے لئے   60 ملین سیاح کھینچنے کا ہدف رکھا ہے یہ ممالک ترکیہ کے خلاف ایک نفسیاتی جنگ شروع کروانے کے نقطے پر آ پہنچنے ہیں"۔  



متعللقہ خبریں