سویڈن نیٹو رکنیت میں ہماری حمایت بھول جائے: ایردوان

صدر نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  سویڈن  میں اگر قرآن کریم کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا تو وہ نیٹو رکنیت میں ہماری حمایت بھول جائے

1940676
سویڈن نیٹو رکنیت میں ہماری حمایت بھول جائے: ایردوان

صدر رجب طیب  ایردوان نے کہا ہے کہ  قرآن کریم کی بے حرمتی اگر جاری رہی تو سویڈن نیٹو رکنیت  میں ہماری حمایت بھول جائے۔

 بر سر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے صدر کی حیثیت سے ایردوان نے  ترک پارلیمان میں  منعقدہ پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب کیا ۔

 اپنے خطاب میں صدر نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  سویڈن  میں اگر قرآن کریم کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا تو وہ نیٹو رکنیت میں ہماری حمایت بھول جائے، سویڈن کو یہ باور رہے کہ فن لینڈ  کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے۔

 یاد رہے کہ اسٹاک ہوم میں اکیس جنوری کو انتہائی دائیں بازو کے ڈینش سیاست دان راسموس پالوڈان نے ترک سفارت خانے  کے سامنے  قرآن کریم کو نذر آتش کر دیا تھا  جس پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی تھی ،اسی شخص نے دو روز بعد ہی  ڈنمارک میں بھی ایک مسجد کے مقابل اور ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کیا تھا۔

ہالینڈ میں بھی نسل پرست  تحریک پیگیڈا کے لیڈر ایڈوین واگنس ویلڈ نے دی ہیگ میں قرآن کی بے حرمتی کی تھی ۔



متعللقہ خبریں