سن 2022 میں استنبول میں 16 ملین سے زہاد سیاحوں کی آمد

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں شہر میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 16  ملین  18 ہزار 726 تک پہنچ گئی ہے

1940613
سن 2022 میں استنبول میں 16 ملین سے زہاد سیاحوں  کی آمد

2022 میں استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 77 فیصد بڑھ کر 16  ملین  18 ہزار 726 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں شہر میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 16  ملین  18 ہزار 726 تک پہنچ گئی ہے۔

اس شہر کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد جو گزشتہ سال 9  ملین  25 ہزار 4 افراد تھی، 2022 میں اس میں 6  ملین  993 ہزار 722 افراد کا اضافہ  دیکھا گیا ہے۔

استنبول میں  جس کی 2022 سے قبل  کے  سال    میں  سب سے زیادہ  سیاحت جرمن باشندوں نے کی تھی اس اعزاز کو  2022 میں روسی باشندوں نے حاصل کرلیا ہے۔

گزشتہ سال 1  ملین   495 ہزار 24 روسی شہر ی استنبول  تشریف لائے ۔

روس  کے بعد  ایک ملین  237 ہزار 314 سیاحوں کے ساتھ، جرمنی،  اس کے بعد ایک ملین  97 ہزار 993 سیاحوں کے ساتھایران،   سات لاکھ  17 ہزار  107 سیاحوں کے ساتھ امریکہ، ، 6 لاکھ  13 ہزار  199 سیاحوں کے ساتھ برطانیہ، 5 لاکھ 67 ہزار 475 سیاحوں کے ساتھ فرانس ، 4 لاکھ  73 ہزار  563 سیاحوں کے ساتھ اسرائیل، 4 لاکھ  23 ہزار 645   سیاحوں کے ساتھ عراق ، 3 لاکھ  53 ہزار  سیاحوں کے ساتھ  سعودی عرب اور 3 لاکھ  88 ہزار  سیاحوں کے ساتھ کویت کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں