ترکیہ: PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا
ہم زاپ میں دہشت گردوں کی کچھاریں ملیا میٹ کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں: ترکیہ وزارت دفاع
1939663

عراق کے شمال میں آپریشن پنجہ۔کلید کے علاقے میں نشاندہی کے بعد PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم زاپ میں دہشت گردوں کی کچھاریں ملیا میٹ کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترک مسلح افواج نے آپریشن پنجہ۔کلید کے علاقے میں نشاندہی کے بعد فائرنگ کر کےPKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا ہے۔