ترکیہ، نیٹو کی توسیع کے برخلاف نہیں، وزیر خارجہ چاوش اولو

ترکیہ کے خدشات  کو محض  سمجھنا ہی کافی نہیں ہو گا ان کا سدِ باب  کرنا بھی لازمی ہے

1939631
ترکیہ، نیٹو کی توسیع کے برخلاف نہیں، وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر ِ خارجہ میولود  چاوش اولو  نے سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت کے  بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ  "ترکیہ نیٹو کی توسیع کے خلاف نہیں ۔"

مذاکرات کے بعد پریس کانفرس میں چاوش  اولو نے صدر رجب طیب ایردوان کے فن لینڈ  پیغام کے بارے  میں  بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے معزز صدر کا کل دیا گیا بیان دراصل ان بیانات کی تصدیق ہے جو ہم نے اس عمل کے آغاز سے ہی دیے ہیں۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ جب سے دونوں ممالک کی درخواست کا عمل شروع ہوا ہے ہمیں فن لینڈ کے ساتھ کم مسائل درپیش ہیں۔  مسائل کا سامنا ہونے والے  ملک اور کم مسائل والے ملک کے درمیان تفریق کرنا ایک منصفانہ نقطہ نظر ہوگا۔ تاہم استدعا کی گئی  ہےکہ دونوں ممالک کی رکنیت کا عمل ایک ساتھ  آگے بڑھایا  جائے۔ اس  بنا پر، (جون میں نیٹو سربراہی اجلاس میں ترکیہ کے ساتھ) سہ فریقیی عہد نامےپر دستخط کیے گئے۔ اس کے بعد فن لینڈ نے کچھ اقدامات  اٹھائے  ہیں لیکن سویڈن کی طرح کوئی اشتعال انگیزی نہیں کی ۔

ترکیہ کے نیٹو کی توسیعی عمل کے برخلاف نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے بتایا کہ "سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ کیٹیگری  سے متعلق ہمیں کوئی مسئلہ در پیش نہیں،  ہم ان کے سلامتی  خدشات کو سمجھتے ہیں۔  ترکیہ کے خدشات  کو محض  سمجھنا ہی کافی نہیں ہو گا ان کا سدِ باب  کرنا بھی لازمی ہے۔  صدرِ ترکیہ کا کہنا ہے کہ فن لینڈ کے معاملے میں سویڈن سے  لا تعلق  ہم بعض جائزے لے سکتے ہیں، ہمیں اس معاملے میں انصاف سے کام لینا ہو گا۔  یہی   وجہ ہے کہ    ہمارے صدرِ محترم  نے اس  چیز پر زور دیا ہے۔"

یاد رہے کہ صدر ایردان نے کل اس موضوع پر اپنے بیان میں کہا تھا  کہ "جب ہم  فن لینڈ سے متعلق مختلف پیغام  دیں گے تو اسوقت سویڈن کو دھچکہ لگے گا۔ "



متعللقہ خبریں