گزشتہ سال مشرقی بحیرہ اسود سے 2 لاکھ 65 ہزار ڈالر مالیت کا شہد برآمد کیا گیا

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردوان نے کہا کہ گزشتہ سال خطے سے 15 ممالک کو 852 ٹن شہد برآمد کیا گیا

1939568
گزشتہ سال مشرقی بحیرہ اسود سے 2 لاکھ 65 ہزار ڈالر مالیت کا شہد برآمد کیا گیا

گزشتہ سال مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے 2 لاکھ 65 ہزار ڈالر مالیت کا شہد برآمد کیا گیا  ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردوان نے کہا کہ گزشتہ سال خطے سے 15 ممالک کو 852 ٹن شہد برآمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  زیربحث مصنوعات کی برآمد سے 2 ملین 65 ہزار ڈالر  کی آمدنی حاصل کی گئی۔  گرودوان نے کہا کہ  امریکہ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ وہ ممالک ہیں جہاں سب سے زیادہ شہد بھیجا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شہد کی برآمدات  کرنے والے ممالک کی فہرست میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پچھلے سال کے برعکس، اس تناظر میں اردن، کینیڈا اور اسرائیل کو بھی برآمدات کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  شہد خطے کے لیے ایک اہم برآمدی مصنوعات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی  شہد کی برآمدات میں مثبت طور پر اضافہ  ہو رہا ہے  حتیٰ کہ نئی قسم کی کورونا وائرس (COVID-19) وبا کے دوران بھی اس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔  ہم نے گزشتہ سال اور اس سے قبل کے سال میں  بڑی اچھی مقدار میں شہد برآمد کیا ہے اور اس سال بھی ہمیں  یقین ہے کہ ہماری شہد کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔



متعللقہ خبریں