ڈنمارک میں مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ترکیہ کے سخت رد عمل

خطہ یورپ میں  لاکھوں انسانوں کی حساسیت کو زد پہنچانے والی  اس قسم کی  بیہودہ  حرکتوں کی اجازت دینا  امن و امان کے ماحول میں مل کر زندگی بسر کرنے کو خطرات سے دو چار کر رہا ہے

1938958
ڈنمارک میں مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی   کے خلاف ترکیہ کے سخت رد عمل

ترکیہ نے ڈنمارک میں ترکیہ سفارتخانے اور ایک مسجد کے سامنے پولیس کے تحفظ میں   قرآن  مجید کو شہید کرنے کی اجازت دیے جانے پر لعنت و ملامت بھیجی ہے۔

دفترِ خارجہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ "سویڈن میں ہماری مقدس کتاب قرآن کے خلاف نفرت انگیز جرم کا ارتکاب اسی اسلام سے نفرت کرنے والے شخص کو آج ڈنمارک کے کوپن ہیگن  شہر میں دہرانے کی اجازت دیے جانے  کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ترکیہ کی تمام تنبیہات کے باوجود سویڈن اور ہالینڈ کے بعد ڈنمارک میں سر زد کیے جانے والے  "اس نفرت انگیز فعل" کو روکنے میں ناکامی، یورپ میں مذہبی عدم  رواداری اور  نفرت کو نام  نہاد  آزادی کے ماحول کا غلط  استعمال کرتے ہوئے  اسے خطرناک حد تک اچھالنا  انتہائی   سنگین اور پُر خدشات  ماحول   کے جنم لینے کا اشارہ دے رہا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ خطہ یورپ میں  لاکھوں انسانوں کی حساسیت کو زد پہنچانے والی  اس قسم کی  بیہودہ  حرکتوں کی اجازت دینا  امن و امان کے ماحول میں مل کر زندگی بسر کرنے کو خطرات سے دو چار کر رہا ہے اور   یہ چیز روزانہ یورپ کے کسی مقام پر  ظہور پذیر ہونے والے نسل پرست، غیر ملکی دشمنی اور اسلام مخالف حملوں  کو مزید اچھال رہی ہے۔

ہم یورپی   معاشرے کے ایک لازمی جزو مسلمانوں  کے جذبات کو مجروح کرنے  کے برخلاف رد عمل  کا مظاہرہ نہ کرنے  والی ریاستی انتظامیہ کو یاد دہانی  کراتے ہیں اور یہ جن کائناتی اقدار کا  دعوی کرتے ہیں  ان کو پاوں تلے روندھے جانے   پر خاموشی اختیار نہ کرنے  کی  اپیل کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں