ترک مسلح افواج نے شمالی عراق کے علاقے زاپ کو دہشت گردوں سے پاک کردیا: حلوصی آقار
حلوصی آقار نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں ایجنڈے کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ شمالی عراق کے علاقے زاپ کو دہشت گردوں سے کافی حد تک پاک کر دیا گیا ہے۔
حلوصی آقار نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں ایجنڈے کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔
زاپ کے علاقے میں دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف جاری پنجہ کلید آپریشن سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے آقار نے کہا کہ ترکیہ اپنے تمام پڑوسیوں بالخصوص عراق اور شام کی سرحدوں، خود مختاری کے حقوق اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج کا واحد ہدف دہشت گرد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک، اپنی قوم کا دفاع اور تحفظ کے لیے کام کررہے ہیں اور جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک جارحانہ جذبے اور تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجہ کلید آپریشن ایک خاص میں داخل ہوگیا ہے اور زاپ کے علاقے کو کافی حد تک دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں برسوں سے آباد دہشت گردوں کے غاروں میں داخل ہو کر ان کا صفایا کیا جاچکا ہے اور پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجہ کلید آپریشن سے عراقی سرحد پر 302 کلومیٹر طویل لائن محفوظ ہو گئی، آپریشن میں اب تک 506 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے، دہشت گردوں کے زیر استعمال 600 کے قریب غاریں، پناہ گاہیں اور 2 ہزار سے زائد بارودی سرنگیں اور دستی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن میں دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے 1174 ہتھیاروں اور 533 ہزار 275 گولہ بارود پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔