انقرہ میں ہالینڈ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم 22 جنوری کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سلام مخالف شخص کے مذموم حملے جس نے  ہماری مقدس کتاب قرآن پاک کو نشانہ  ب بنایا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

1937123
انقرہ میں ہالینڈ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا

انقرہ میں ہالینڈ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے ۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم 22 جنوری کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سلام مخالف شخص کے مذموم حملے جس نے  ہماری مقدس کتاب قرآن پاک کو نشانہ  ب بنایا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

سویڈن کے بعد اس بار ہالینڈ میں ہماری مقدس اقدار کی توہین اور نفرت انگیز جرم پر مشتمل یہ قابل نفرت فعل اس بات کا واضح اعلان ہے کہ یورپ میں اسلامو فوبیا، امتیازی سلوک اور زینو فوبیا کی کوئی حد نہیں ہے۔

یہ اقدامات نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے بنیادی حقوق اور آزادیوں، اخلاقی اقدار اور سماجی رواداری کو براہ راست نشانہ  بنا رہے ہیں جس سے   امن کے ساتھ رہنے کے کلچر کو بھی نقصان  پہنچ رہا ہے۔

انقرہ میں ہالینڈ کے سفیر  ترک  وزارت میں طلب کرتے ہوئَ اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ  ہم اس گھناؤنے اور قابل نفرت فعل کی مذمت اور احتجاج کرتے ہیں، اور ہالینڈ سے ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کی اجازت نہ  دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

ہم ڈچ حکام سے  اس واقعے کے مرتکب افراد کے خلاف ضروری کاروائیاں  کرنے  اور  ایسے واقعات کے دوبارہ   روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات  کرنے  کا مطالبہ کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں