ترکیہ کی گزشتہ سال، شمالی افریقی ممالک کو 13 ارب 148 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات
ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق 2022 میں ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 254 بلین 210 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں

ترکیہ نے گزشتہ سال، شمالی افریقی ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں 2021 کے مقابلے میں 5.1 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 13 ارب 148 ملین ڈالر تک پہنچادیا ہے۔
ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق 2022 میں ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 254 بلین 210 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔
2022 میں مراکش کو 2 ارب 968 ملین ڈالر، الجزائر کو 1 ارب 914 ملین ڈالر، تیونس کو 1 ارب 505 ملین ڈالر، لیبیا کو 2 ارب 408 ملین ڈالر، مصر کو 3 ارب 928 ملین ڈالر اور سوڈان کو 423 ملین ڈالر اور اس طرح شمالی افریقی ممالک کو 13 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات کی گئی ہیں ۔
گزشتہ ماہ مصر کو 348.9 ملین ڈالر، مراکش کو 212.9 ملین ڈالر، الجزائر کو 183 ملین ڈالر، لیبیا کو 212.3 ملین ڈالر اور سوڈان کو 47.9 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔
پچھلے سال، الجزائر کو سب سے زیادہ برآمدات کیمیکلز اور مصنوعات کے شعبے میں کی گئیں، مراکش کو 21.1 فیصد اضافے کے ساتھ اسٹیل کے شعبے میں 633.4ملین ڈالر، مصر کو 23 فیصد اضافہ کے ساتھ 806.2 ملین ڈالر کیمیکلز اور مصنوعات کی صنعت میں اور تیونس میں 250.4 ملین ڈالر، اور اناج، دالوں اور مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔
متعللقہ خبریں

سویڈن میں اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز گروہ اس ملک کی نیٹو رکنیت کے خلاف ہیں، ترکیہ
، ترکیہ نے سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت کے عمل کو الگ کرنے کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا