یونانی وزیر اعظم کریاکوس میتچو تاکیس کی بیان بازی خطےکی قسمت کا تعین کرنےکےلیے کافی نہیں: ایردوان

استنبول میں نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ایردوان نے یونان کے حالیہ اقدامات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جزیروں کو مسلح کر کے وہ لوزان اور دیگر معاہدوں کے برعکس اقدامات کر رہے ہیں

1935863
یونانی وزیر اعظم کریاکوس میتچو تاکیس کی بیان بازی خطےکی قسمت کا تعین کرنےکےلیے کافی نہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یونانی وزیر اعظم کریاکوس میتچو تاکیس  کی بیان بازی خطے کی قسمت کا تعین کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔

استنبول میں نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ایردوان نے یونان کے حالیہ اقدامات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جزیروں کو مسلح کر کے وہ لوزان اور دیگر معاہدوں کے برعکس اقدامات کر رہے ہیں۔ میتچو تاکیس  کے یہ بیانات خاص طور پر خطے کی قسمت کا تعین کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔"

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے دائرہ کار میں ایک انٹرویو میں شرکت کرنے والے میتچو تاکیس   نے کہا تھا کہ  ترکیہ  اور یونان کے درمیان گزشتہ تین سالوں سے بہت زیادہ تناؤ چل رہا ہے اور مذاکرات کے  ذریعے اس کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ترکیہ  اور یونان کے درمیان بنیادی مسئلہ ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم میں سمندری دائرہ اختیار کے علاقوں کی حد بندی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں  عاقل انسانوں کی  طرح  ترکیہ کے ساتھ بیٹھنے اور اپنے بنیادی مسئلے کو حل کرنے  کی ضرورت ہے۔

میتچو تاکیس  نے کہا  تھا کہ  یونان اور ترکیہ میں انتخابات مستقبل قریب میں ہوں گے۔

 

انہوں نے کہا تھا کہ میرے خیال میں کشیدگی کو کم کرنے، مشترکہ مفاد کے مسائل پر کام کرنے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب صدر ایردوان  نے دی اکانومسٹ میگزین کے ترکیہ میں ہونے والے انتخابات کے اسکینڈل کور سے متعلق سوال کا جواب  دیتے ہوئے کہا کہ

"کیا برطانوی میگزین ترکی کی تقدیر کا تعین  کرسکتا ہے ؟  ہر گز  نہیں۔  میری قوم  کے مستقبل کا تعین صرف  میری قم خود ہی کرسکتی ہے۔



متعللقہ خبریں