ترکیہ: "ایرن محاصرہ آپریشن" شروع ہو گیا

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کو ملکی ایجنڈے سے خارج کرنے کے لئے ضلع ماردین میں "ایرن محاصرہ آپریشن شروع کروا دیا گیا ہے: ترکیہ وزارت داخلہ

1934405
ترکیہ: "ایرن محاصرہ آپریشن" شروع ہو گیا

ترکیہ کے ضلع ماردین میں اندرونِ ملک انسدادِ دہشت گردی پروگرام کے سلسلے میں "ایرن محاصرہ آپریشن" شروع ہو گیا ہے۔

ترکیہ وزارت داخلہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کو ملکی ایجنڈے سے خارج کرنے کے لئے ضلع ماردین میں "ایرن محاصرہ آپریشن شروع کروا دیا گیا ہے۔

ماردین ضلعی جینڈرمیری کمانڈ آفس کے زیرِ انتظام جاری آپریشن میں، جینڈر میری اسپیشل آپریشن، جینڈر میری کمانڈو اور سکیورٹی محافظ ٹیموں پر مشتمل، 655 افراد کا سکیورٹی عملہ اور 50آپریشنل ٹیمیں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں