ترکیہ  نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا کا ایک اہم شراکت دار ہے: امریکی  وزارتِ دفاع

پیٹرک رائیڈر نے روزانہ کی پریس کانفرنس میں ترکیہ  کو F-16 کی فروخت سے متعلق فیصلے سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے

1934589
ترکیہ  نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا کا ایک اہم شراکت دار ہے: امریکی  وزارتِ دفاع

امریکی  وزارتِ دفاع  (پینٹاگون) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائڈر نے کہا ہے کہ ترکیہ  نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا کا ایک اہم شراکت دار ہے۔

پیٹرک رائیڈر نے روزانہ کی پریس کانفرنس میں ترکیہ  کو F-16 کی فروخت سے متعلق فیصلے سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔

انہوں نے   ممکنہ فروخت دونوں ممالک کے فوجی تعلقات میں کتنی اہمیت کی حامل ہے سے متعلق  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  یہ فیصلہ کانگریس کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک ترکیہ اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا تعلق ہے، ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ترکیہ ایک اہم پارٹنر اور اتحادی ہے۔ اس لیے ہم اس رشتے کو مضبوط بنانے  کی کوششوں میں  مصروف ہیں  اور  دونوں ممالک  مل کر کام  کررہے ہیں تاکہ   کہ باہمی دفاعی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے   ترکیہ کو F-16 طیاروں کی فروخت کی امریکی انتظامیہ کی منظوری اور یونان کو F-35 طیارے فروخت کرنے  سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں  موضوع   ایک دوسرے سے  بالکل مختلف  اور  آزاد ہیں اور امریکہ کے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات  کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کانگریس کے کچھ ارکان  کے  ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فروخت پر اعتراض  کرنے  اور  پینٹاگون  کے اس معاملے پر کانگریس کو کوئی سفارشات دی جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ  فیصلہ  خود  کانگریس  نے کرنا ہے  میں انہیں  ڈیکٹیٹ نہیں کرواسکتا۔  انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی  عرض کرچکے ہیں کہ  ترکیہ اور امریکہ  ایک دوسرے کے اتحادی ہیں اور ترکی نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا  میں  ایک اہم شراکت دار ہے۔



متعللقہ خبریں