ترکیہ نے انسداد دہشت گردی میں تاریخ رقم کی ہے: سلیمان سوئیلو

وزیر داخلہ نے بتایا کہ تقسیم اسکوائر حملے کے منصوبہ ساز دہشتگرد بلال حسن کو ملک سے فرار کروانے میں مددگار  حزنی گولگے کو بلغاریہ سے گرفتار کیا گیا ہے حکومت، انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے

1930988
ترکیہ نے انسداد دہشت گردی میں تاریخ رقم  کی ہے: سلیمان سوئیلو

استنبول کے تقسیم اسکوائر بم حملے  کی منصوبہ بندی کرنے والے پی کےکے کے دہشتگرد بلال حسن کی مدد کرنے والے حزنی گولگے  کو بلغاریہ سے گرفتار کرتےہوئے ترکیہ لایا گیا ہے۔

اس بات کا اظہار وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے کیا ۔

 وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس مذموم حملے میں  چھ افراد ہلاک اور اکیاسی زخمی ہوئے تھے  جس کے منصوبہ ساز دہشتگرد بلال حسن کو ملک سے فرار کروانے میں مددگار  حزنی گولگے کو بلغاریہ سے گرفتار کیا گیا ہے حکومت، انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں پی کےکے کے دہشتگردوں کی تعداد کم ہو کر ایک سو بیس ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گابار کے علاقے میں  سات دہشت گرد موجود تھے جن میں سے چار کا صفایا کر دیا گیا ہے جن میں دو گرے کیٹیگری میں مطلوب تھے، کوہ جُدی کا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کر دیا گیا ہے جہاں ہم نے گزشتہ ماہ گیارہ دہشتگردوں کو ختم کیا تھا۔

سلیمان سوئیلو نے کہا کہ ہم نے  انسداد دہشتگردی کے معاملے میں ایک تاریخ رقم کی ہے،پی کےکے اور کے سی کے ہی نہیں شمالی شام میں داعش کے خلاف بھی کامیاب آپریشن کیا  حتی امریکہ اور یورپ کے باوجود ہم نے فیتو دہشتگرد تنظیم کو بھی گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کیا ۔



متعللقہ خبریں