ترکیہ: بائراکتار DIHA نے آپریشنل پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

آٹو میٹک کروزنگ پرواز،آٹو میٹک ٹیک آف، آٹو میٹک لینڈنگ اور سیمی آٹو میٹک کروزنگ پرواز کی صلاحیت کا حامل بائراکتار DIHA رواں سال میں خدمت کے لئے پیش کر دیا جائے گا

1930366
ترکیہ: بائراکتار DIHA نے آپریشنل پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

ترکیہ کے بائراکتار عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ ڈرون طیارے 'DIHA' نے 8 ہزار فٹ آپریشنل بلندی کے پرواز تجربے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

ڈرون طیارہ کمپنی بائکار نے سوشل میڈیا سے،  DIHAکی 8 ہزار فٹ آپریشنل بلندی کی پرواز کے، ویڈیو مناظر  شئیر کئے ہیں۔

آٹو میٹک کروزنگ پرواز،آٹو میٹک ٹیک آف، آٹو میٹک لینڈنگ اور سیمی آٹو میٹک کروزنگ پرواز کی صلاحیت کا حامل بائراکتار DIHA، ٹی سی جی اناطولیہ آمفیبس بحری جہاز پر بھی اُتر سکے گا۔

نہایت درجے سریع پلٹ جھپٹ، تنگ جگہ پر فوری کاروائی اور رن وے  کے بغیر پرواز کی صلاحیت کا حامل DIHA فضاء میں تحقیق و کنٹرول اور خفیہ فرائض کے کاموں میں  استعمال کیا جائے گا۔

ڈرون طیارہ  2023 میں خدمت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں