امریکی وزارتِ خارجہ نے ترکی کے نام کو سرکاری طور پر ترکیہ کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا

ترکیہ اور امریکہ کے درمیان داعش کے مالی وسائل کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے کل امریکی وزارت خارجہ کے تحریری بیان میں بھی "ترکیہ" کی اصطلاح استعمال کی گئی  ہے

1928838
امریکی وزارتِ خارجہ نے ترکی کے نام کو سرکاری طور پر ترکیہ کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا

امریکہ  کی وزارتِ  خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اعلان کیا کہ واشنگٹن میں ترک سفارت خانے کی درخواست پر وہ سرکاری خط و کتابت میں "ترکی" کے بجائے "ترکیہ" کا لفظ استعمال کریں گے۔

ترکیہ اور امریکہ کے درمیان داعش کے مالی وسائل کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے کل امریکی وزارت خارجہ کے تحریری بیان میں بھی "ترکیہ" کی اصطلاح استعمال کی گئی  ہے۔

پریس کانفرنس میں  اس تبدیلی  کے  بارے میں ایک سوال کے جواب میں پرائس نے  کہا کہ  وزارت نے کل صبح   سے ترکیہ کے نام  کو استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

پرائس نے کہا کہ  ترکیہ  کے سفارت خانے کی  درخواست  پر  خط و کتابت میں ملک  کے  نام  کو ترکیہ  کے طور پر  استعمال کرنے  کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ امریکی محکمہ خارجہ اپنے تمام پلیٹ فارمز پر ترکیہ نام کو استعمال  کرنے لیے اس پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔  پرائس نے کہا ہے کہ  جغرافیائی ناموں کے  بورڈ   میں "ترکیہ" اور "جمہوریہ ترکیہ" کے ناموں کو استعمال کرنے کی ہر کوشش میں مددگار ثابت ہوگا۔  

حکومتِ ترکیہ  کی  درخواست کے بعد، اقوام متحدہ نے یکم جون 2022 کو ملک کا نام "ترکی" کے بجائے "ترکیہ" کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔

اس سے  قبل  برآمدی مصنوعات میں "میڈ اِن ترکی" کے الفاظ استعمال کیے  جاتے تھے  جس کی جگہ اب  "میڈ اِن ترکیہ" کے الفاظ کو جگہ دی جا رہی ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز نے بھی "ہیلو ترکیہ" مہم کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ترکیہ کے نام  کو متعارف کروانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں