ترکیہ کے سیاحتی مراکز میں سے کپاڈوکیہ میں سیاحوں کا تانتا
کپاڈو کیہ جسے سیاح اپنی پریوں کی چمنیوں، چٹان میں زمین دوز تاریخی عمارتوں، قدرتی چٹانوں اور متبادل سیاحتی سرگرمیوں کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے گزشتہ سال سیاحوں کی آمد کی وجہ سے نیا ریکارڈ

ترکیہ کے سیاحتی مراکز میں سے کپاڈوکیہ میں گزشتہ سال 662 ہزار 443 سیاحوں نے بالون ٹور میں حصہ لیا ہے۔
کپاڈو کیہ جسے سیاح اپنی پریوں کی چمنیوں، چٹان میں زمین دوز تاریخی عمارتوں، قدرتی چٹانوں اور متبادل سیاحتی سرگرمیوں کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے گزشتہ سال سیاحوں کی آمد کی وجہ سے نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
2022 میں، 662 ہزار 443 سیاحوں نے بالونٹور میں حصہ لیتے ہوئے کپاڈوکیہ کا نظارہ کیا۔
نو شہر کی گورنر انجی سیزر بیجل نے کہا کہ بالون کی سیر اس علاقے کی سب سے اہم علامت سمجھی جاتی ہے اور اس علاقے میں ہر روز 156 غبارے آسمان پر اڑتے ہوءَ دکھائِ دیتے ہیں۔ یہ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے 2022 میں بیلون ٹور ز میں اضافہ ہوا، ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپاڈوکیہ میں 27 کمپنیاں کام کررہی ہیں جن کے پاس 300 غبارے موجود ہیں اور شاید ہی دنیا میں کسی اور سیاحتی مقام میں اتنی بڑی تعداد میں غبارے موجود ہوں۔