ترکیہ: ہم نے نہ تو اب تک اپنے شامی بھائیوں کو مشکل میں ڈالا ہے اور نہ ہی ڈالیں گے
ترکیہ، علاقے میں امن و استحکام کے قیام اور پائیداری کے لئے، اپنی ذمہ داریاں بطریقِ احسن پوری کرتا چلا آیا ہے اور اب کے بعد بھی پوری کرنا جاری رکھے گا: وزیر دفاع حلوصی آقار

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "ہم نے نہ تو اب تک اپنے شامی بھائیوں کو مشکل میں ڈالنے والا کوئی اقدام کیا ہے اور نہ ہی کر سکتے ہیں"۔
آقار نے ترکیہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر کے ہمراہ فوجیوں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور روس کے دارالحکومت ماسکو میں بدھ کے روز منعقدہ ترکیہ، روس اور شام کے دفاعی و خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے درمیان منعقدہ سہ فریقی اجلاس سے متعلق اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں ہم نے مہاجرین کے مسئلے اور شام کی تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کے موضوع سے متعلق معلومات اور خیالات کا تبادلہ کیا۔
آقار نے کہا ہے کہ ترکیہ، علاقے میں امن و استحکام کے قیام اور پائیداری کے لئے، اپنی ذمہ داریاں بطریقِ احسن پوری کرتا چلا آیا ہے اور اب کے بعد بھی پوری کرنا جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں، خاص طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارا ترکیہ میں اور شام میں اپنے شامی بھائیوں کے خلاف کوئی کاروائی کرنا کسی بھی شکل میں موضوع بحث نہیں ہے۔ ہم نے نہ تو آج تک انہیں مشکل میں ڈالنے والا کوئی اقدام کیا ہے اور نہ ہی کر سکتے ہیں۔ اس بات کو ہر ایک کو اسی شکل میں جاننا اور اس کے مطابق قدم روّیہ اختیار کرنا چاہیے۔
متعللقہ خبریں

ہم، ترکیہ کو مستقبل کی طرف محفوظ طریقے سے لے جانے کے مقروض ہیں، ترک اسپیکر
ہم اپنے شہروں کو محفوظ بنانے اور عوام کو مستقبل کے لیے محفوظ حالات فراہم کریں گے