شام کے ساتھ سہہ فریقی مذاکرات تعمیری ثابت ہوئے ہیں :  میولود چاوش اولو

دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ روایتی سال کے اختتامی جائزہ اجلاس میں، وزیر چاوش اولو  نے کہا کہ وہ سال کے آغاز میں یونان کے ساتھ ڈائیلاگ چینلز چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور انہوں نے فروری میں 64 واں مشاورتی اجلاس منعقد کیا

1925345
شام کے ساتھ سہہ فریقی مذاکرات تعمیری ثابت ہوئے ہیں :  میولود چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ وہ یونان کو بحیرہ ایجیئن میں علاقائی پانیوں  میں  مزید ایک  میل تک آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ روایتی سال کے اختتامی جائزہ اجلاس میں، وزیر چاوش اولو  نے کہا کہ وہ سال کے آغاز میں یونان کے ساتھ ڈائیلاگ چینلز چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور انہوں نے فروری میں 64 واں مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔

چاوش اولو  نے کہا کہ  انہوں نے یہ بات چیت یونانی وزیر اعظم کریاکوس  میتچو تاکیس  سے  ترکیہ کے خلاف مہم، ایجیئن میں اشتعال انگیزی، نسل کشی کے الزامات اور مغربی تھریس ترکوں پر دباؤ کی وجہ سے معطل کی ہے۔

یونانی پریس میں آنے والی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہ علاقائی پانیوں کو 12 میل تک بڑھا دیا جائے گا، خاص طور پر کریٹ کے جزیرے کے ارد گرد اسے مزید ایک میل تک آگے بڑحنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ "ترک  پارلیمنٹ کا 1995 میں کیے گئے  فیصلے کی  روسے   یونان  کو ایک بار پھر متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس قسم کے اقدامات کرنے سے گریز کرے  اور جھوٹی بہادری میں  اپنی ساکھ کو متاثر ر نہ کریں۔ ۔ علاقے میں  کسی مہم جوئی کا آغاز نہ کریںکیونکہ اس کا انجام یونان کے لیے  اچھا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ ترکیہ کے ایجنڈے کے اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے، چاوش اولو نے کہا کہ اقوام متحدہ، امریکہ، روس، عراق اور حکومت (شام میں) کے ساتھ رابطے جاری ہیں، وزیر قومی دفاع حلوصی آقار اور نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کے سربراہ حقان فدان  نے کل ماسکو میں  اپنے مذاکرات جاری رکھے ہیں۔

چاوش اولو نے کہا کہ وہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم خطے میں یزیدیوں، اشوریوں، کردوں اور ترکمانوں سے مل رہے ہیں اور یہ سب ہمیں  PKK سے بچانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے حملوں نےدہشت گردوں کے شانہ بشانہ ہونے  سے کیا کچھ ہوتا ہے آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے ہمیشہ کہا ہے: آگ سے کھیلنے والا ایک دن خود کو جلا دے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے اتحادی اس سے سبق سیکھیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید خلوص سے کام کریں گے۔



متعللقہ خبریں