استنبول کے صبیحہ گیوکچین ہوائی اڈے پر مسافروں کا نیا ریکارڈ

نئی قسم کے کورونا وائرس (کووِڈ-19) کی وبا کا اثر ختم ہونے کے ساتھ، نئے سال کی تعطیلات کے ساتھ ہی بین الاقوامی سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ عروج پر پہنچ گئی ہے

1924279
استنبول کے صبیحہ گیوکچین ہوائی اڈے پر مسافروں کا نیا ریکارڈ
sabiha gokcen.jpg
sabiha gokcen.jpg

استنبول کے صبیحہ گیوکچین  بین الاقوامی ہوائی اڈے پر، 24 دسمبر کو بیرون ملک سے آنے والے 29,162 افراد کے ساتھ ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

نئی قسم کے کورونا وائرس (کووِڈ-19) کی وبا کا اثر ختم ہونے کے ساتھ، نئے سال کی تعطیلات کے ساتھ ہی بین الاقوامی سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ عروج پر پہنچ گئی ہے ۔

وہ لوگ جو اپنی تعطیلات ترکیہ  یا مختلف ممالک میں استنبول کے راستے کنیکٹنگ فلائٹ کے ذریعے  صبیحہ گیوکچین  انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈ ہوئے اور اس طرح  اس  ہوائی  اڈے پر  بین الاقوامی مسافروں کی تعداد  کے لحاظ سے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم  ہوا ہے۔

صبیحہ گیوکچین  ایئرپورٹ 24 دسمبر کو 29,162  مسافروں کے ساتھ  بین الاقوامی آمد کے لحاظ سے  ایک نیا ریکارڈ قائّ کرچکا ہے۔

دوسری جانب مذکورہ تاریخ کو انٹرنیشنل ڈیپارٹیچر  سے دوسرے ممالک روانہ ہونے والے  مسافروں کی تعداد 26 ہزار 582 تھی۔

اس طرح 24 دسمبر کوصبیحہ گیوکچین ہوائی  اڈے نے  کل 55,744 مسافروں کو  خدمات فراہم  کیں۔



متعللقہ خبریں