جرمنی میں "یورپی فیملیز ڈے اور ترک کلچر فیسٹیول

بین الاقوامی سول سوسائٹی سپورٹ اینڈ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور ٹرکش-اسلامک یونین آف ریلیجیئس افیئرز کے زیر اہتمام "یورپی فیملیز ڈے اور ترک ثقافتی میلے" میں بڑی  تعداد میں لوگ دلچسپی لے  رہے ہیں

1923715
جرمنی میں "یورپی فیملیز ڈے اور ترک کلچر فیسٹیول
almanya turk kultur festivali.jpg
almanya turk kultur festivali.jpg

جرمنی میں "یورپی فیملیز ڈے اور ترک کلچر فیسٹیول"  مہمانوں کی میزبانی سے  پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری  ہے۔

جرمنی  کے شہر سٹٹ گارٹ میں سال  کے  آخری دنوں فیسٹویل  جاری ہے۔

بین الاقوامی سول سوسائٹی سپورٹ اینڈ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور ٹرکش-اسلامک یونین آف ریلیجیئس افیئرز کے زیر اہتمام "یورپی فیملیز ڈے اور ترک ثقافتی میلے" میں بڑی  تعداد میں لوگ دلچسپی لے  رہے ہیں ۔

اس فیسٹیول میں ترکیہ کے مصنفین، فنکاروں اور بچوں  کی  اینیمیشن اور تھیٹر کی ٹیموں نے شرکت کی، فیسٹویل میں  ترکیہ کے روایتی کھانے، سیرامکس، ٹائلز اور ترک ثقافت کی عکاسی کرنے والے گلاس آرٹ کو فروغ دینے والے بوتھ بھی قائم کیے  گئے ہیں ۔

فیسٹویل میں کھانے پینے کی اشیاء، سووینئر سیکشنز، مختلف دستکاریوں اور کتابوں کے اسٹالوں پر لوگ بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

جنوری 2023 تک جاری رہنے والے فیسٹیول کے دوران لوگوں کو  ترکیہ کی ثقافت کو مختلف رنگوں میں دیکھنے کا موقع  میسر آئے گا۔

فیسٹویل  کے دوران بوسنیائی فنکار زید شوتو 26 سے 27 دسمبر کو مہمانوں کو صوفیانہ کلام پیش کریں گے ۔



متعللقہ خبریں