ترکیہ،   "ایرین  محاصرہ  موسم حزاں۔ موسم سرما ۔18 "آپریشن شروع

یہ آپریشن  کاروائیوں کے علاقے میں  آخری دہشت گرد کے خاتمے تک   جاری رہے گا

1923103
ترکیہ،   "ایرین  محاصرہ  موسم حزاں۔ موسم سرما ۔18 "آپریشن شروع

ترک شہروں دیار بکر ، بن گیول ، مُش اور باتمان میں  "ایرین  محاصرہ  موسم حزاں۔ موسم سرما ۔18 "آپریشن  شروع کر دیا گیا ہے۔

 وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے  دیارِ بکر کی تحصیل  لیجے   کے نواحی علاقوں میں گورنر آئدن  ارسلان  فوجی اڈے   کا معائنہ کرتے ہوئے یہاں پر اپنے خطاب میں کہا کہ 3650  کارکنان  کی شراکت سے  " ایرین  محاصرہ  موسم حزاں۔ موسم سرما ۔18"   آپریشن    کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  یہ آپریشن  کاروائی کے علاقے میں  آخری دہشت گرد کے خاتمے تک   جاری رہے گا۔

دریں اثنا وزیر داخلہ نے سال 2022 میں سر انجام دیے گئے ایرین آپریشن  کے حوالے سے تفصیلات سے اخباری نمائندوں کوآگاہی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ امسال  عسکری آپریشنز میں 126 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا گیا  ہے ،  1092 غاروں اور پناہ گاہوں کو تباہ کیا گیا ہے اور بھاری تعداد میں ہتھیار اور روز مرہ کے استعمال کی اشیا برآمد کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں