ترکیہ: ہم، اپنی عزیز ملت کو دہشت گردی کی بلا سے نجات دِلا کر رہیں گے

اپنی عزیز ملت کو دہشت گردی کی بلا سے نجات دِلانے کے لئے دہشت گردی کےخلاف ہماری جدوجہد مصّمم اور موئثر شکل میں جاری رہے گی: ترکیہ وزارت دفاع

1919841
ترکیہ: ہم، اپنی عزیز ملت کو دہشت گردی کی بلا سے نجات دِلا کر رہیں گے

ترکیہ کے ضلع دیار بکر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب اسپیشل پولیس فورس کی گاڑی دیار بکر ماردین شاہراہ پر 'یشیل وادی محلّے' سے گزر رہی تھی۔

حکومتی اراکین نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " ہم دیار بکر کے بم حملے کی مذمت اور زخمی پولیس اہلکاروں کے لئے عاجل شفاء کے تمّنا کرتے ہیں۔ اس حملے کے فاعل سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ہمارے ملک کے امن و سلامتی کو نشانہ بنانے والوں کو اس کا بدل چُکانا پڑے گا"۔

ترکیہ وزارت دفاع نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ "فوجی اور پولیس سمیت ہماری ملت کے امن و سلامتی کے لئے فرائض پر مامور تمام سکیورٹی یونٹیں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھیں گی۔ اپنی عزیز ملت کو دہشت گردی کی بلا سے نجات دِلانے کے لئے، دہشت گردی کےخلاف خواہ وہ دہشت گردی کہیں پر ہی کیوں نہ ہو، ہماری جدوجہد مصّمم اور موئثر شکل میں جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں