ترکیہ: دیار بکر میں بم دھماکہ، 8 پولیس اہلکار زخمی

واقعے سے متعلق 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زخمیوں کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے: وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو

1919571
ترکیہ: دیار بکر میں بم دھماکہ، 8 پولیس اہلکار زخمی

ترکیہ کے ضلع دیار بکر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب اسپیشل پولیس فورس کی گاڑی دیار بکر ماردین شاہراہ پر 'یشیل وادی محلّے' سے گزر رہی تھی۔

واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر کثیر تعداد میں صحت کے عملے  اور پولیس ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 8 پولیس اہلکاروں اور ایک شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہری کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔



متعللقہ خبریں