امریکی ذرائع ابلاغ میں ترکیہ کے قزل الما کی مدح سرائی
خاص طور پر فوری پلٹ جھپٹ کی قابلیت اور راڈار کی آنکھ سے بچنے کی صلاحیت کو پیش نظر رکھا جائے تو قزل الما ایک قابلِ ذکر طاقت ثابت ہو گا: جریدہ فوربس
ترکیہ کا پہلا قومی ڈرون جنگی طیارہ 'بائراتکار قزل الما' امریکہ میں بھی مرکزِ توجہ بن رہا ہے۔
معتبر امریکی جریدے نیوز ویک نے قزل الما کی پہلی پرواز سے متعلق خبر کو " یوکرین کے لئے ڈرون طیاروں کی سپلائر کمپنی بائکار کی طرف سے سُپر سونک ڈرون جنگی طیارے کی کامیاب تجرباتی پرواز" کی سرخی سے شائع کیا ہے۔
قزل الما اور بائراکتار TB2 کا تقابلی تجزیہ کرتے ہوئے جریدے نے کہا ہے کہ "قزل الما ، روس کے حملوں کے مقابل یوکرین کے زیرِ استعمال ڈرون طیاروں، بائراکتار TB2 کے مقابلے میں زیادہ ترقی یافتہ ہے"۔
جریدہ فوربس نے قزل الما کے بارے میں خبر کے لئے " یہ ہیں وہ عسکری طیارے جنہیں ترکیہ 2023 میں پہلی دفعہ اڑانا چاہتا ہے" کی سرخی لگائی ہے ۔
فوربس نے قزل الما کو ترکیہ کا پہلا جیٹ موٹر ڈرون طیارہ قرار دیا اور کہا ہے کہ بائکار کا دعوی ہے کہ ، خاص طور پر فوری پلٹ جھپٹ کی قابلیت اور راڈار کی آنکھ سے بچنے کی صلاحیت کو پیش نظر رکھا جائے تو قزل الما ایک قابلِ ذکر طاقت ثابت ہو گا۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ " قزل الما، چین کے J-20 مائٹی ڈریگن گھوسٹ ہنٹر طیارے سے مشابہ سیٹلائٹ ڈیلٹا کنفیگریشن کا مالک ہونے کے ساتھ ساتھ، ایک داخلی اسلحہ ڈپارٹمنٹ بھی رکھتا ہے۔ یہی نہیں طیارے میں فضاء سے فضاء میں میزائل فائر کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ یہ صلاحیت، دشمن ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے مقابل، اس کا دفاع کرے گی"۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ اور سربیا کے درمیان تعلقات میں دن بدن مضبوطی آ رہی ہے، صدر ایردوان
سربیا میں ترک فرموں کی جانب سے روز گار پیدا کرنے والی سرمایہ کاری میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے
صدر رجب طیب اردوان، سربیا کے سرکاری دورے پر
سربیا کے صدارتی محل میں صدر سرب صدر الیگزینڈر ووجچ نے صدر ایردوان کا سرکاری تقریب سے استقبال کیا